حدیث نمبر: 4341
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ . ح وَأَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ يَوْمَ خَيْبَرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں سے منع فرمایا ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 4341
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج حدیث «صحیح البخاری/ الصید 28 (5521)، صحیح مسلم/الصید 5 (561)، (تحفة الأشراف: 8109، 8174)، مسند احمد (2/21، 102، 143، 144) (صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 4217 | صحيح البخاري: 4218 | صحيح البخاري: 5522 | صحيح مسلم: 561

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5522 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5522. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا اس روایت کی عبداللہ بن مبارک نے متابعت کی ہے وہ عبید اللہ سے اور وہ سیدنا نافع سے بیان کرتے ہیں ابو اسامہ نے عبید اللہ سے اور انہوں نے سیدنا سالم سے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5522]
حدیث حاشیہ: حضرت مسدد بن مسرہد بصرہ کے باشندے ہیں۔
حضرت امام بخاری اور ابوداؤد وغیرہ کے استاذ ہیں۔
سنہ 228ھ میں انتقال فرمایا، رحمه اللہ تعالیٰ۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5522 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5522 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5522. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا اس روایت کی عبداللہ بن مبارک نے متابعت کی ہے وہ عبید اللہ سے اور وہ سیدنا نافع سے بیان کرتے ہیں ابو اسامہ نے عبید اللہ سے اور انہوں نے سیدنا سالم سے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5522]
حدیث حاشیہ:
ان روایات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح خیبر کے موقع پر گھریلو گدھوں کو حرام قرار دیا ہے بلکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے باقاعدہ اس کا اعلان کیا جیسا کہ حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ خیبر کی جنگ لڑی۔
لوگوں کو سخت بھوک نے ستایا تو انہوں نے گھریلو گدھوں کو ذبح کر کے پکانا شروع کر دیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کریں: خبردار! گھریلو گدھوں کا گوشت حلال نہیں ہے۔
(سنن النسائي، الصید و الذبائح، حدیث: 4346)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5522 سے ماخوذ ہے۔