سنن نسائي
كتاب الفرع والعتيرة— کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : النَّهْىِ عَنْ الاِنْتِفَاعِ، بِجُلُودِ السِّبَاعِ باب: درندوں کی کھال سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4260
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، قَالَ : وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبَ عَلَى مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ لَهُ : أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ , هَلْ تَعْلَمُ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبُوسِ جُلُودِ السِّبَاعِ ، وَالرُّكُوبِ عَلَيْهَا ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´خالد بن معدان کہتے ہیں کہ` مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے لباس پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے ؟ کہا : ہاں ۔