سنن نسائي
كتاب الفرع والعتيرة— کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : تَفْسِيرِ الْفَرَعِ باب: فرع کی تفسیر۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ لَقِيطِ بْنِ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا كُنَّا نَذْبَحُ ذَبَائِحَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فِي رَجَبٍ فَنَأْكُلُ وَنُطْعِمُ مَنْ جَاءَنَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا بَأْسَ بِهِ " . قَالَ وَكِيعُ بْنُ عُدُسٍ : فَلَا أَدَعُهُ .
´ابورزین لقیط بن عامر عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے ، ہم خود کھاتے تھے اور جو ہمارے پاس آتا اسے بھی کھلاتے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس میں کوئی حرج نہیں “ ۔ وکیع بن عدس کہتے ہیں : چنانچہ میں اسے نہیں چھوڑتا ۔
حضرت ابو رزین بن عامر عقیلی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم دورِ جاہلیت میں ماہِ رجب کے دوران میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے، ہم خود بھی کھاتے تھے، اپنے پاس آنے والوں (اور ملنے ملانے والوں) کو بھی کھلاتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ (راویِ حدیث) وکیع بن عدس نے کہا: میں تو یہ نیکی نہیں چھوڑوں گا۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابورزین لقیط بن عامر عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے، ہم خود کھاتے تھے اور جو ہمارے پاس آتا اسے بھی کھلاتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس میں کوئی حرج نہیں۔" وکیع بن عدس کہتے ہیں: چنانچہ میں اسے نہیں چھوڑتا۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4238]