أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زُرَارَةَ السَّهْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو . ح وَأَنْبَأَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ زُرَارَةَ السَّهْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَقُلْتُ : بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأُمِّي اسْتَغْفِرْ لِي ، فَقَالَ : " غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ " , وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ ، ثُمَّ اسْتَدَرْتُ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
´حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہیں کہ` میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا ۔ اور آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تم سب کو معاف فرمائے “ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے ، پھر میں مڑا اور دوسری جانب گیا ۔ اور پھر آگے پوری حدیث بیان کی ۔
حضرت حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ سے ملا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان! میرے لیے بخشش کی دعا کیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «غَفَرَ اللهُ لَكُمْ» ”اللہ تعالیٰ تم سب کو معاف فرمائے۔“ اس وقت آپ ﷺ اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے، پھر میں دوسری جانب سے گھوم کر آیا۔ پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔