مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 4182
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي نُخَيْلَةَ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ : قَالَ جَرِيرٌ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ابْسُطْ يَدَكَ حَتَّى أُبَايِعَكَ وَاشْتَرِطْ عَلَيَّ فَأَنْتَ أَعْلَمُ . قَالَ : " أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ ، وَتُنَاصِحَ الْمُسْلِمِينَ ، وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكِينَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ بیعت لے رہے تھے ۔ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہاتھ پھیلائیے تاکہ میں بیعت کروں ، اور آپ شرط بتائیے کیونکہ آپ زیادہ جانتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : ” میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے ، نماز قائم کرو گے ، زکاۃ ادا کرو گے ، مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی کرو گے اور کفار و مشرکین سے الگ تھلگ رہو گے “ ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب البيعة / حدیث: 4182
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔