سنن نسائي
كتاب البيعة— کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ فِي انْقِطَاعِ الْهِجْرَةِ باب: ہجرت کے ختم ہو جانے کے سلسلے میں اختلاف روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4176
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ : " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد کوئی ہجرت نہیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´ہجرت کے ختم ہو جانے کے سلسلے میں اختلاف روایات کا بیان۔`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد کوئی ہجرت نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4176]
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد کوئی ہجرت نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4176]
اردو حاشہ: غالباََ حضرت عمرؓ کا مقصود رسول اﷲ ﷺ کو قول ہی ہے کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں، ویسے بھی رسول اﷲ ﷺ کی وفات فتح مکہ کے زمانے کے قریب ہی تھی۔ واللہ أعلم
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4176 سے ماخوذ ہے۔