سنن نسائي
كتاب تحريم الدم— کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
بَابُ : قِتَالِ الْمُسْلِمِ باب: مسلمان سے لڑنا۔
حدیث نمبر: 4112
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ , وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر ( کا کام ) ہے ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑائی لڑنا کفر ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´مسلمان سے لڑنا۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4112]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4112]
اردو حاشہ: یہ معنیٰ پہلے معنیٰ سے مختلف ہیں، تاہم عربی ترکیب کے لحاظ سے یہ معنیٰ بھی بن سکتے ہیں کہ مسلمان کو یہ کام نہیں کرنے چاہئیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4112 سے ماخوذ ہے۔