سنن نسائي
كتاب تحريم الدم— کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
بَابُ : تَعْظِيمِ الدَّمِ باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4001
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4001]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4001]
اردو حاشہ: یعنی قاتلین کو جہنم رسید کیا جائے گا بشرطیکہ انہیں دنیا میں قصاصاً قتل نہ کیا گیا ہو۔ یا مقتولین کو ان کے قاتلین کی نیکیاں دے کر جنت میں بھیج دیا جائے گا اور قاتلین پر مقتولین کے گناہ لاد دیے جائیں گے۔ و اللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4001 سے ماخوذ ہے۔