سنن نسائي
كتاب الحيض والاستحاضة— کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل
بَابُ : اسْتِخْدَامِ الْحَائِضِ باب: حائضہ سے کام لینے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قال : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، قال : حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، قال : قال أَبُو هُرَيْرَةَ : بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، إِذْ قَالَ : " يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الثَّوْبَ " ، فَقَالَتْ : إِنِّي لَا أُصَلِّي ، فَقَالَ : " إِنَّهُ لَيْسَ فِي يَدِكِ " ، فَنَاوَلَتْهُ .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! مجھے کپڑا اٹھا دو “ ، تو انہوں نے کہا : میں ( آج کل ) نماز نہیں پڑھ رہی ہوں ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ( حیض ) تمہارے ہاتھ میں نہیں “ ، تو انہوں نے کپڑا اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! مجھے کپڑا پکڑا دو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں ان دنوں نماز نہیں پڑھتی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ (تمہارا حیض) تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔“ چنانچہ انہوں نے کپڑا پکڑا دیا۔