سنن نسائي
كتاب النحل— کتاب: ہبہ اور عطیہ کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي النُّحْلِ باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3716
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ , يَقُولُ وَهُوَ يَخْطُبُ : انْطَلَقَ بِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُهُ عَلَى عَطِيَّةٍ أَعْطَانِيهَا ، فَقَالَ : " هَلْ لَكَ بَنُونَ سِوَاهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ , قَالَ : سَوِّ بَيْنَهُمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´نعمان رضی الله عنہ نے دوران خطبہ کہا کہ` میرے والد مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئے ، وہ آپ کو ایک عطیہ پر گواہ بنا رہے تھے تو آپ نے پوچھا : ” کیا اس کے علاوہ تمہارے اور بھی بیٹے ہیں ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ( اور بھی بیٹے ہیں ) تو آپ نے فرمایا : ” ان کے درمیان انصاف اور برابری کا معاملہ کرو “ ۔