سنن نسائي
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
بَابُ : الْخِضَابِ لِلْحَادَّةِ باب: سوگ منانے والی عورت کے خضاب نہ لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3566
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تَحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ ، وَلَا تَكْتَحِلُ ، وَلَا تَخْتَضِبُ ، وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کوئی عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں ہے کہ شوہر کے علاوہ کسی میت کے لیے تین دن سے زیادہ سوگ منائے اور سوگ منانے والی نہ سرمہ لگائے گی ، نہ خضاب اور نہ ہی رنگا ہوا کپڑا پہنے گی “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5341 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5341. سیدہ ام عطیہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہمیں منع کیا جاتا تھا کہ کسی میت کا تین دن سے زیادہ سوگ منائیں سوائے خاوند کے کیونکہ اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے نیز دوران سوگ میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو استعمال کرتیں اور نہ رنگا ہوا کپڑا ہی پہنتیں۔ ہاں وہ کپڑا استعمال کرنے کی اجازت تھی جس کا دھاگا بننے سے پہلے ہی سے رنگ دیا ہو۔ ہمیں اس کی بھی اجازت تھی کہ اگر کوئی حیض سے پاک ہوتی تو اظفار کی تھوڑی سے کستوری استعمال کرے، نیز ہمیں جنازے کے پیچھے جانے سے روکا جاتا تھا ابو عبداللہ (حضرت امام بخاری ؓ) نے فرمایاٰ: ''القسط'' اور ''الکست'' ایک ہی چیز ہیں، جیسے ''الکافور'' اور ''القافور'' (دونوں ایک ہیں)۔ ''نبذہ'' کے معنی ہیں ٹکڑا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5341]
حدیث حاشیہ: عورتوں کا جنازہ کے ساتھ جانا اس لیے منع ہے کہ عورتیں کمزور دل اور بے صبر ہوتی ہیں۔
اس صورت میں ان سے خلاف شرع امور کا ارتکاب ممکن ہے اس لیے شرع شریف نے ابتدا ہی میں عورتوں کو اس سے روک دیا۔
اسی لیے عورتوں کا قبرستان میں جانا منع ہے۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5341 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5341 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5341. سیدہ ام عطیہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہمیں منع کیا جاتا تھا کہ کسی میت کا تین دن سے زیادہ سوگ منائیں سوائے خاوند کے کیونکہ اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے نیز دوران سوگ میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو استعمال کرتیں اور نہ رنگا ہوا کپڑا ہی پہنتیں۔ ہاں وہ کپڑا استعمال کرنے کی اجازت تھی جس کا دھاگا بننے سے پہلے ہی سے رنگ دیا ہو۔ ہمیں اس کی بھی اجازت تھی کہ اگر کوئی حیض سے پاک ہوتی تو اظفار کی تھوڑی سے کستوری استعمال کرے، نیز ہمیں جنازے کے پیچھے جانے سے روکا جاتا تھا ابو عبداللہ (حضرت امام بخاری ؓ) نے فرمایاٰ: ''القسط'' اور ''الکست'' ایک ہی چیز ہیں، جیسے ''الکافور'' اور ''القافور'' (دونوں ایک ہیں)۔ ''نبذہ'' کے معنی ہیں ٹکڑا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5341]
حدیث حاشیہ:
(1)
سوگ منانے والی عورت کو شرعاً حکم دیا گیا ہے کہ وہ زیب و زینت نہ کرے۔
چونکہ خوشبو بھی زینت کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس لیے اس کے استعمال پر بھی پابندی ہے جیسا کہ اس حدیث میں اس کی صراحت ہے۔
لیکن حیض سے پاک ہونے کے بعد ناگواری کے اثرات دور کرنے کے لیے محدود پیمانے پر اس کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
(2)
علامہ نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: "قسط" کی دو قسمیں مشہور ہیں جو دھونی کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
جب انہیں کسی دوسری اشیاء کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو خوشبو تیار ہوتی ہے، پھر اسے سوگ والی عورت کے لیے استعمال کرنا منع ہے۔
اسی طرح کی دوسری چیزیں جن سے مقصود زیب و زینت یا خوشبو نہ ہو، انہیں استعمال کرنا جائز ہے جیسا کہ سر میں سرسوں کا تیل لگایا جاتا ہے یا سادہ صابن سے نہایا جاتا ہے، انہیں سوگ والی عورت بھی استعمال کر سکتی ہے۔
(فتح الباري: 609/6)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5341 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5340 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5340. سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں شوہر کے علاوہ کسی دوسرے پر تین دن سے زیادہ سوگ منانے سے منع کیا گیا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5340]
حدیث حاشیہ:
(1)
اگرچہ اس روايت میں سرمہ لگانے کی ممانعت کا ذکر نہیں ہے، تاہم اسی حدیث کے دوسرے طریق میں اس کی صراحت ہے، چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ وہ نہ سرمہ لگائے اور نہ خوشبو ہی استعمال کرے۔
(صحیح البخاري، الحیض، حدیث: 313)
ایک روایت میں ہے کہ سوگ منانے والی عورت مہندی بھی نہ لگائے۔
(سنن أبي داود، الطلاق، حدیث: 2302)
ایک روایت میں ہے کہ وہ بالوں میں کنگھی بھی نہ کرے۔
(سنن النسائي، الطلاق، حدیث: 3564) (2)
واضح رہے کہ سوگ منانے کی چار ماہ دس دن تک پابندی صرف اس عورت کے لیے ہے حاملہ نہ ہو، اگر حمل سے ہے تو وضع حمل تک سوگ منائے گی جیسا کہ دیگر احادیث میں اس کی وضاحت ہے۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5340 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 313 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
313. حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے روکا جاتا تھا، سوائے شوہر کےکہ اس کے معاملے میں چار ماہ دس دن تک سوگ کا حکم تھا، نیز یہ بھی حکم تھا کہ اس دوران میں ہم نہ سرمہ لگائیں، نہ خوشبو استعمال کریں اور نہ کوئی رنگین کپڑا پہنیں، مگر جس کپڑے کا دھاگا بناوٹ کے وقت ہی رنگا ہوا ہو۔ البتہ حیض سے فراغت کے وقت یہ اجازت تھی کہ جب ہم میں سے کوئی غسل حیض کرے تو وہ کست أظفار (خوشبو) استعمال کرے۔ اس کے علاوہ ہمیں جنارے کے ساتھ جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اس حدیث کی روایت ہشام بن حسان نے حفصہ سے، انهوں نے ام عطیہ ؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے بھی کی ہے[صحيح بخاري، حديث نمبر:313]
حدیث حاشیہ:
1۔
حیض کے خون میں زہریلا مادہ ہوتا ہے جس کے اخراج سے مخصوص محل کی جلد سکڑ جاتی ہے اوراس کی رنگت بھی بدل جاتی ہے۔
اس کی سکڑن کے ازالے ورتازگی کے اعادے کے لیے خوشبو کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضرورت قسط ہندی کے استعمال سے پوری ہوجاتی ہے۔
غسل حیض کے بعد اس خوشبو کے استعمال کی اس حد تک تاکید ہے کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے اسے چار ماہ دس دن تک زینت اور خوشبو استعمال کرنے کی اجازت نہیں، اسے بھی غسل حیض کے بعد خوشبو استعمال کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
خوشبو کااستعمال اس لیے بھی ضروری ہے کہ نفرت وکراہت دور ہوجائے اور آئندہ نماز وغیرہ کے وقت خون حیض کا تصور تکدر طبع کا باعث نہ ہو، لیکن ہمارے برصغیر (پاک وہند)
کی بیشتر عورتیں اس امرنبوی کو نہ معلوم کیوں نظر انداز کر دیتی ہیں۔
2۔
عصب اس یمنی کپڑے کو کہتے ہیں جس کے سوت میں پہلے گرہیں باندھ لی جاتی تھیں، پھر اسی حالت میں رنگنے کے بعد اس سے کپڑا بنادیاجاتاتھا، جہاں جہاں گرہیں ہوتیں وہاں رنگ نہیں چڑھتا تھا، بلکہ سادہ رہ جاتاتھا، غالباً اسی وجہ سے بعض حضرات نے اسے دھاری دار چادر سے تعبیر کیا ہے۔
حدیث نبوی کا مقصد حالت ِ عدت میں ان تمام کپڑوں کےپہننے کی ممانعت ہے جو بغرض زینت رنگے جاتے ہیں۔
ہاں ثوب عصب کی اجازت اس لیے دی کہ اس دور میں یہی عام لباس تھا۔
اگر یہی دھاری دار یمنی کپڑا اعلیٰ قسم کا باعث زینت ہوتو اسے بھی پہننے کی اجازت نہیں، جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ حالت سوگ میں عورت نہ رنگین کپڑا پہنے، نہ ثوب عصب پہنے اور نہ سرمہ لگائے۔
(سنن النسائي، الطلاق، حدیث: 3564)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ثوب عصب اگرباعث زینت ہوتواس کا زیب تن کرنا بھی سوگ والی کے لیے ممنوع ہوگا۔
3۔
زمانہ جاہلیت میں عدت گزارنے کا یہ طریقہ تھا کہ عورت کو نہایت تنگ وتاریک کوٹھری میں سب سے الگ تھلگ ایک سال کے لیے مقید کردیا جاتا۔
اس دوران میں اسے غسل کی بھی اجازت نہ تھی۔
ایک سال کے بعد نہایت قبیح شکل وصورت کے ساتھ نکلتی تھی، پھر کسی پرندے کو عورت کے خاص خاص حصوں کے ساتھ مس کیا جاتا۔
اکثرحالات میں تعفن کی تاب نہ لاکر پرندہ مرجاتا، پھربکری کی مینگنی عورت کے ہاتھ میں دے دیتے تھے، جسے وہ اپنی پشت کے پیچھے پھینک دیتی، گویا اس نے عدت کو پھینک دیا ہے۔
اسلام نے ان تمام رسوم کو خاتمہ کرکے نہایت معقول و مہذب شکل میں عدتِ سوگ کو باقی رکھا۔
4۔
امام بخاری ؒ نے ہشام کی روایت کو آگے موصولاً بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، الطلاق، حدیث: 5343)
اس روایت میں وضاحت ہے کہ سوگ والی عورت جب حیض سے فارغ ہوتو نہانے کے بعد اسے کچھ کست اور اظفار کو استعمال کرناچاہیے۔
کست، قسط ہندی کو کہتے ہیں جسے عود یا لوبان بھی کہاجاتا ہے۔
اور اظفار ایک خوشبو دار لکڑی ہے جو ناخن کے مشابہ ہوتی ہے یا اس لکڑی کوناخن کی طرح کاٹ کرخوشبو میں استعمال کیاجاتا ہے اور اسے أظفارالطیب بھی کہتے ہیں۔
بعض حضرات نے اسے ظفار پڑھاہے۔
اسے مراد یمن کا شہر ہے۔
وہاں سے عود ہندی کو درآمد کرکے عرب ممالک میں برآمد کیا جاتا تھا۔
خلاصہ یہ ہے کہ غسل کے وقت ان خوشبوؤں میں سے کسی ایک کو استعمال کرے تاکہ بدبو کا ازالہ ہوجائے۔
(فتح الباري: 537/1)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 313 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3564 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´سوگ منانے والی عورت رنگین کپڑے پہننے سے اجتناب کرے۔`
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کوئی عورت شوہر کے سوا کسی میت کے لیے تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے، شوہر کے مرنے پر چار مہینہ دس دن سوگ منائے گی، نہ رنگ کر کپڑا پہنے، نہ ہی رنگین دھاگے سے بنا ہوا کپڑا (پہنے)، نہ سرمہ لگائے، نہ کنگھی کرے، اور نہ خوشبو ملے۔ ہاں جب حیض سے پاک ہو تو اس وقت تھوڑے سے قسط و اظفار کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے “ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3564]

اردو حاشہ: (1) ’’شوخ رنگ دا‘‘ یعنی جو کپڑا بننے کے بعد رنگا جائے۔ عموماً ایسا رنگ شوخ ہوتا ہے۔(2) ’’دھاری دارکپڑا‘‘ اصل عربی لفظ ’’ثَوْبَ عَصْبٍ‘‘ استعمال کیا گیا ہے‘ یعنی وہ کپڑا جسے بننے سے پہلے رنگا جائے‘ حالانکہ ایسا کپڑا پہننا تو سوگ والی کے لیے جائز ہے جیسا کہ بخاری ومسلم میں صراحت ہے:]۔اِلاَّ اَثَوْبَ عَصْبٍ[(صحیح البخاری‘ الحیض ‘حدیث:313‘ وصحیح مسلم‘ الطلاق‘ حدیث: 938‘ بعد: 149)تو یہاں ’’وَلاَ ثَوْبَ عَصْبٍ‘‘ فاش غلطی ہے کہ ’’اِلاَّ‘‘ کی بجائے’’وَلاَ‘‘ ہوگیا جس سے مفہوم بالکل الٹ ہوگیا ہے۔ نسائی کبریٰ نسائی میں’’اِلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ‘‘ہی ہے۔ موجود الفاظ کا جواز مہیا کرنے کے لیے ترجمہ ’’دھاری دا‘‘ کیا گیا ہے کیونکہ دھاری دار کپڑے میں بھی خوشبو ہوتی ہے۔(3)’’کچھ خوشبو لگاسکتی ہے‘‘ یہ خوشبو زینت کے لیے نہیں بلکہ حیض کی بو ختم کرنے کے لیے ہے‘ نیز یہ خوشبو حیض والی جگہ پر لگائی جائے گی نہ کہ باقی جسم پ۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3564 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 938 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی عورت میت پر تین دن سے زائد سوگ نہ منائے، مگر خاوند پر چار ماہ اور دس دن (سوگ منائے) اور نہ رنگا ہوا کپڑا پہنے الا یہ کہ اس کا دھاگا ہی رنگا گیا ہو، اور نہ سرمہ لگائے، اور نہ کسی قسم کی خوشبو استعمال کرے، مگر جب حیض سے پاک ہو تو کچھ قسط یا اظفار نامی خوشبو استعمال کر لے (کیونکہ ان میں مہک نہیں ہوتی)۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3740]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رنگ دار کپڑے سے مراد وہ کپڑا ہے جس کے رنگ میں خوشبو کی آمیزش ہوتی ہے یا شوخ و شنگ ہونے کی بناپر وہ زیب و زینت کا باعث بنتا ہے پرانا رنگدار کپڑا جس میں خوبصورتی اور کشش باقی نہیں ہے اور نہ ہی وہ آرائش و زیبائش کے لیے ہوتا ہے اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 938 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2087 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کیا شوہر کے علاوہ عورت دوسرے لوگوں کا سوگ منا سکتی ہے؟`
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کسی میت پہ تین دن سے زیادہ سوگ نہ منایا جائے البتہ بیوی اپنے شوہر پر چار ماہ دس دن تک سوگ کرے، رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے، ہاں رنگین بنی ہوئی چادر اوڑھ سکتی ہے، سرمہ اور خوشبو نہ لگائے، مگر حیض سے پاکی کے شروع میں تھوڑا سا قسط یا اظفار (خوشبو) لگا لے “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2087]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (ثوب عصب)
سے مراد خاص قسم کا کپڑا ہےجو یمن میں بنتا تھا۔
کاتے ہوئے سوت کو گرہ دے کر رنگا جاتا تھا۔
گرہ کے اندر رنگ اثر نہ کرتا‘ جب کھولتے تو کچھ دھاگا سفید ہوتا‘ کچھ رنگ دار۔
اس دھاگے سے جو کپڑ بنا جاتا تھا اس میں بھی سفیدی اور رنگ بے ترتیب انداز سے موجود ہوتے۔
اسے (ثوب عصب)
کہتے تھے جس کا ترجمہ: ’’کچھ سفید‘کچھ رنگین کپڑا‘‘ کیا گیا۔
(2)
عدت کے دوران اس قسم کا کپڑا پہننا جائز ہے کیونکہ اس میں سفید رنگ کافی مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے کپڑا شوخ رنگ کا نہیں رہتا۔
(3)
عدت دوران خوشبو کا استعمال درست نہیں۔
(4)
ماہواری کے غسل کے بعد خوشبو کا پھویا مقام مخصوص میں رکھنے کا مقصد یہ ہے جسم کی ناگوار بو ختم ہو جائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2087 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2302 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´عدت گزارنے والی عورت کو جن چیزوں سے بچنا چاہئے ان کا بیان۔`
ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عورت کسی پر بھی تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے سوائے شوہر کے، وہ اس پر چار مہینے دس دن سوگ منائے گی (اس عرصہ میں) وہ سفید سیاہ دھاری دار کپڑے کے علاوہ کوئی رنگین کپڑا نہ پہنے، نہ سرمہ لگائے، اور نہ خوشبو استعمال کرے، ہاں حیض سے فارغ ہونے کے بعد تھوڑی سی قسط یا اظفار کی خوشبو (حیض کے مقام پر) استعمال کرے۔“ راوی یعقوب نے: ” سفید سیاہ دھاری دار کپڑے “ کے بجائے: ” دھلے ہوئے کپڑے “ کا ذکر کیا، انہوں نے یہ بھی اضافہ کیا کہ اور نہ خضاب لگائے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2302]

فوائد ومسائل:
عورت خواہ مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ، چھوٹی ہو یا بڑی، شوہر کی وفات پر اس کے لئے واجب ہے کہ چار ماہ دس دن تک مذکورہ امور کی پابندی کرے اور اس طرح سے سادگی اپنائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2302 سے ماخوذ ہے۔