سنن نسائي
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
بَابُ : مَتَى يَقَعُ طَلاَقُ الصَّبِيِّ باب: بچہ کی طلاق کس عمر میں واقع ہو گی۔
حدیث نمبر: 3460
أخبرنا محمد بن منصور قال حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عطية القرظي قال : كنت يوم حكم سعد في بني قريظة غلاما فشكوا في فلم يجدوني أنبت فاستبقيت فها أنا ذا بين أظهركم .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عطیہ قرظی کہتے ہیں کہ` جب سعد رضی اللہ عنہ نے بنو قریظہ کے مردوں کے قتل کا فیصلہ دیا تو اس وقت میں بچہ تھا ، لوگوں کو میرے متعلق شبہ ہوا ( کہ میں فی الواقع بچہ ہوں یا جوان ؟ جب انہوں نے تحقیق کی ) تو مجھے زیر ناف کے بالوں والا نہیں پایا اور میں بچ رہا ۔ چنانچہ میں آج تمہارے درمیان موجود ہوں ۔