سنن نسائي
كتاب عشرة النساء— کتاب: عورتوں کے ساتھ معاشرت (یعنی مل جل کر زندگی گزارنے) کے احکام و مسائل
بَابُ : حُبِّ الرَّجُلِ بَعْضَ نِسَائِهِ أَكْثَرَ مِنْ بَعْضٍ باب: ایک کے مقابلے دوسری بیوی سے زیادہ محبت ہونے کا بیان۔
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : فَذَكَرَتْ نَحْوَهُ ، وَقَالَتْ : " أَرْسَلَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ ، فَاسْتَأْذَنَتْ ، فَأَذِنَ لَهَا فَدَخَلَتْ ، فَقَالَتْ : نَحْوَهُ " . خَالَفَهُمَا مَعْمَرٌ رَوَاهُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
´اس سند سے بھی ہے کہ` عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر انہوں نے اسی طرح بیان کیا اور وہ اس میں ( صرف اتنا ) کہتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے زینب کو بھیجا تو انہوں نے اجازت طلب کی ، آپ نے انہیں اجازت دی ، پھر وہ اسی طرح آگے کہتی ہیں ، معمر نے اس کے برعکس عن الزہری ، عن عروۃ ، عن عائشہ کہہ کر روایت کی ہے ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس سے ملتی جلتی روایت آتی ہے کہ ازواجِ مطہرات نے جب حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو نبی ﷺ کی خدمت میں بھیجا۔ انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ ﷺ نے اجازت دی تو انہوں نے اندر آ کر کہا: ...الخ۔ معمر نے ان دونوں (صالح اور شعیب) کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے یہ روایت «عَنْ زُهْرِيٍّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ» کی سند سے بیان کی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس سند سے بھی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر انہوں نے اسی طرح بیان کیا اور وہ اس میں (صرف اتنا) کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے زینب کو بھیجا تو انہوں نے اجازت طلب کی، آپ نے انہیں اجازت دی، پھر وہ اسی طرح آگے کہتی ہیں، معمر نے اس کے برعکس عن الزہری، عن عروۃ، عن عائشہ کہہ کر روایت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3397]