سنن نسائي
كتاب النكاح— کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
بَابُ : كَيْفَ يُدْعَى لِلرَّجُلِ إِذَا تَزَوَّجَ باب: جب آدمی نکاح کر لے تو اسے کس طرح کی دعا دی جائے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَا : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَزَوَّجَ عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جَثْمٍ ، فَقِيلَ لَهُ : بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ ، قَالَ : قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَارَكَ اللَّهُ فِيكُمْ ، وَبَارَكَ لَكُمْ " .
´حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ` عقیل بن ابی طالب نے بنو جثم کی ایک عورت سے شادی کی تو انہیں «بالرفاء والبنين» میل ملاپ سے رہنے اور صاحب اولاد ہونے کی دعا دی گئی ۔ تو انہوں نے کہا : جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اس موقع پر ) کہا ہے اسی طرح تم بھی کہو ، ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) «بارك اللہ فيكم وبارك لكم» ” اللہ تعالیٰ تمہاری ہر چیز میں برکت دے اور تمہیں برکت والا کرے “ ۔
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بنو جشم کی ایک عورت سے شادی کی تو انہیں مبارک باد یوں دی گئی: ”تم محبت و پیار سے رہو اور تمہیں بیٹے ملیں۔“ حضرت عقیل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی بجائے اس طرح کہو جیسے رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: «بَارَكَ اللّٰهُ فِيكُمْ وَبَارَكَ لَكُمْ» ”اللہ تعالیٰ تم میں اور تمہارے لیے برکت فرمائے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
حسن رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عقیل بن ابی طالب نے بنو جثم کی ایک عورت سے شادی کی تو انہیں «بالرفاء والبنين» میل ملاپ سے رہنے اور صاحب اولاد ہونے کی دعا دی گئی۔ تو انہوں نے کہا: جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) کہا ہے اسی طرح تم بھی کہو، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) «بارك اللہ فيكم وبارك لكم» " اللہ تعالیٰ تمہاری ہر چیز میں برکت دے اور تمہیں برکت والا کرے۔" [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3373]