سنن نسائي
كتاب النكاح— کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
بَابُ : عَرْضِ الْمَرْأَةِ نَفْسَهَا عَلَى مَنْ تَرْضَى باب: پسندیدہ شخص سے نکاح کے لیے عورت اپنے آپ کو پیش کر سکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ ، يَقُولُ : كُنْتُ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَعِنْدَهُ ابْنَةٌ لَهُ ، فَقَالَ : " جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ نَفْسَهَا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَكَ فِيَّ حَاجَةٌ ؟ " .
´ثابت بنانی کہتے ہیں کہ` میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ، وہاں ان کی ایک بیٹی بھی موجود تھی ، انس رضی اللہ عنہ نے کہا : ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ، اور اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کر دیا ، اور کہا : اللہ کے رسول ! کیا آپ کو میری ضرورت ہے ؟ ۱؎ ۔
حضرت ثابت بنانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جبکہ ان کی ایک بیٹی ان کے پاس موجود تھی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور اس نے آپ کو نکاح کی پیش کش کی اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو مجھ سے نکاح کی ضرورت ہے؟
تشریح، فوائد و مسائل
ثابت بنانی کہتے ہیں کہ میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، وہاں ان کی ایک بیٹی بھی موجود تھی، انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اور اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کر دیا، اور کہا: اللہ کے رسول! کیا آپ کو میری ضرورت ہے؟ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3251]