سنن نسائي
كتاب النكاح— کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
بَابُ : الْمَرْأَةِ الْغَيْرَاءِ باب: غیرت مند عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3235
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنْبَأَنَا النَّضْرُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَتَزَوَّجُ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ ؟ قَالَ : " إِنَّ فِيهِمْ لَغَيْرَةً شَدِيدَةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` لوگوں ( یعنی مہاجرین ) نے کہا : اللہ کے رسول ! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے ؟ آپ نے فرمایا : ” ان میں غیرت بہت ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´غیرت مند عورت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ” ان میں غیرت بہت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3235]
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ” ان میں غیرت بہت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3235]
اردو حاشہ: انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے، اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔ وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کی پہلے سے بیویاں تھیں۔ تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3235 سے ماخوذ ہے۔