سنن نسائی — حدیث نمبر 3014
باب: عرفات میں دعا میں دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
بَابُ : رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ بِعَرَفَةَ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هُشَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ : كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَرَفَعَ يَدَيْهِ ، يَدْعُو فَمَالَتْ بِهِ نَاقَتُهُ ، فَسَقَطَ خِطَامُهَا ، فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَهُ الْأُخْرَى " .
´اسامہ بن زید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں عرفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اونٹ پر سوار تھا ۔ تو آپ نے دعا کے لیے اپنے ہاتھ اٹھائے ، اتنے میں آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر مڑی تو اس کی نکیل گر گئی تو آپ نے ایک ہاتھ سے اسے پکڑ لیا ، اور دوسرا ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے رہے ۔
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں (دورانِ وقوف) عرفات میں نبی ﷺ کے پیچھے سوار تھا۔ آپ ﷺ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگے۔ اتنے میں آپ ﷺ کی اونٹنی ایک طرف کو مڑی تو مہار آپ ﷺ کے ہاتھ سے گر پڑی۔ آپ ﷺ نے ایک ہاتھ سے مہار پکڑ لی اور دوسرا ہاتھ (دعا کے لیے) اٹھائے رکھا۔