سنن نسائي
كتاب مناسك الحج— کتاب: حج کے احکام و مناسک
بَابُ : تَقْلِيدِ الْغَنَمِ باب: بکریوں کے گلوں میں ہار لٹکانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2792
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ثِقَةٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ . ح وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنَّا نُقَلِّدُ الشَّاةَ ، فَيُرْسِلُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، حَلَالًا لَمْ يُحْرِمْ مِنْ شَيْءٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ہم بکری کے گلے میں ہار ڈالتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ( مکہ ) بھیجتے تھے ، اس حال میں کہ آپ حلال رہتے تھے ، کسی چیز کو اپنے اوپر حرام نہیں کرتے تھے ۔