حدیث نمبر: 2431
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْلَى ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا رَجُلٌ فَلَمَّا قَدَّمَهَا إِلَيْهِ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ بِهَا دَمًا ، فَتَرَكَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْكُلْهَا وَقَالَ لِمَنْ عِنْدَهُ : " كُلُوا فَإِنِّي لَوِ اشْتَهَيْتُهَا أَكَلْتُهَا " وَرَجُلٌ جَالِسٌ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ادْنُ فَكُلْ مَعَ الْقَوْمِ " ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِنِّي صَائِمٌ , قَالَ : " فَهَلَّا صُمْتَ الْبِيضَ " , قَالَ : وَمَا هُنَّ ؟ قَالَ : " ثَلَاثَ عَشْرَةَ ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا گیا جسے ایک شخص نے بھون رکھا تھا ، جب اس نے اسے آپ کے سامنے پیش کیا تو کہا : میں نے دیکھا اسے خون ( حیض ) آ رہا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا ، نہیں کھایا ، اور ان لوگوں سے جو آپ کے پاس موجود تھے فرمایا : ” تم کھاؤ ، اگر مجھے اس کی خواہش ہوتی میں بھی کھاتا “ ، اور وہ شخص ( جو اسے لایا تھا ) بیٹھا ہوا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : ” قریب آ جاؤ ، اور تم بھی لوگوں کے ساتھ کھاؤ “ ، اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں روزے سے ہوں ، آپ نے فرمایا : ” تو تم نے بیض کے روزے کیوں نہیں رکھے ؟ “ اس نے پوچھا : وہ کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں کے روزے “ ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الصيام / حدیث: 2431
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، لإرساله موسي بن طلحة رحمه الله تابعي،فالسند مرسل. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 339