حدیث نمبر: 2398
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ . ح وأَخْبَرَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صُمْ يَوْمًا وَلَكَ أَجْرُ عَشَرَةِ " , فَقُلْتُ : زِدْنِي , فَقَالَ : " صُمْ يَوْمَيْنِ وَلَكَ أَجْرُ تِسْعَةٍ " , قُلْتُ : زِدْنِي , قَالَ : " صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَكَ أَجْرُ ثَمَانِيَةٍ " , قَالَ : ثَابِتٌ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُطَرِّفٍ , فَقَالَ : مَا أُرَاهُ إِلَّا يَزْدَادُ فِي الْعَمَلِ ، وَيَنْقُصُ مِنَ الْأَجْرِ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھ تمہیں دس دن کا ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میرے لیے کچھ اضافہ فرما دیجئیے ، آپ نے فرمایا : ” دو دن روزہ رکھ تمہیں نو دن کا ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میرے لیے کچھ اور بڑھا دیجئیے ، آپ نے فرمایا : ” تین دن روزہ رکھ لیا کرو تمہیں آٹھ دن کا ثواب ملے گا “ ۔ ثابت کہتے ہیں : میں نے مطرف سے اس کا ذکر کیا ، تو انہوں نے کہا : میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ کام میں تو بڑھ رہے ہیں لیکن اجر میں گھٹتے جا رہے ہیں ، یہ الفاظ محمد بن اسماعیل بن ابراہیم کے ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الصيام / حدیث: 2398
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 8655، مسند احمد 2/165، 209 (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´روزہ میں زیادتی و کمی کا بیان اور اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔`
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ایک دن روزہ رکھ تمہیں دس دن کا ثواب ملے گا "، میں نے عرض کیا: میرے لیے کچھ اضافہ فرما دیجئیے، آپ نے فرمایا: " دو دن روزہ رکھ تمہیں نو دن کا ثواب ملے گا "، میں نے عرض کیا: میرے لیے کچھ اور بڑھا دیجئیے، آپ نے فرمایا: " تین دن روزہ رکھ لیا کرو تمہیں آٹھ دن کا ثواب ملے گا۔‏‏‏‏" ثابت ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2398]
اردو حاشہ: (1) اس حدیث میں امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں: محمد بن اسماعیل اور زکریا بن یحییٰ۔ بیان کردہ الفاظ محمد بن اسماعیل کے ہیں۔ واللفظ لمحمد کا مفہوم یہ ہے۔
(2) "ثواب کم ہو رہا ہے۔" یوں سمجھ لیجئے کہ جتنا ثواب دس دن میں ایک روزے کا ہے، اتنا ہی دس دن میں دو روزوں کا اور اتنا ہی دس دن میں تین روزوں کا۔ مزید تفصیل کے لیے سابقہ حدیث کے فائدے کا مطالعہ کیجئے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2398 سے ماخوذ ہے۔