سنن نسائي
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى عَطَاءٍ فِي الْخَبَرِ فِيهِ باب: اس حدیث میں عطا پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : سَمِعْتُ عَطَاءً ، أَنَّ أَبَا الْعَبَّاسِ الشَّاعِرَ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : بَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنِّي أَصُومُ أَسْرُدُ الصَّوْمَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ ، قَالَ : قَالَ عَطَاءٌ : لَا أَدْرِي كَيْفَ ذَكَرَ صِيَامَ الْأَبَدِ لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ .
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ میں روزہ رکھتا ہوں ، پھر مسلسل روزہ رکھتا ہوں ، اور راوی نے پوری حدیث بیان کی ۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ عطاء نے کہا : مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے «صیام ابد» کا ذکر کیسے کیا ، مگر اتنا یاد ہے کہ انہوں نے یوں کہا : ” اس شخص نے «صیام» ( روزے ) نہیں رکھے جس نے ہمیشہ «صیام» ( روزے ) رکھے “ ۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی ﷺ کو یہ بات پہنچی کہ میں لگاتار روزے رکھتا ہوں، اور راویِ حدیث نے پوری حدیث بیان کی۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہمیشہ روزہ رکھنے والے الفاظ اس قصہ میں کیسے آگئے (البتہ نبی ﷺ کا یہ فرمان مجھے یاد ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:) ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“