حدیث نمبر: 2271
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمَّا ذَهَبْتُ لِأَخْرُجَ , قَالَ : " انْتَظِرِ الْغَدَاءَ يَا أَبَا أُمَيَّةَ " ، قُلْتُ : إِنِّي صَائِمٌ يَا نَبِيَّ اللَّهِ ! قَالَ : " تَعَالَ أُخْبِرْكَ عَنِ الْمُسَافِرِ ، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ عَنْهُ الصِّيَامَ ، وَنِصْفَ الصَّلَاةِ " ,
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوامیہ ضمری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں ایک سفر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا ، تو میں نے آپ کو سلام کیا ، پھر جب میں نکلنے لگا تو آپ نے فرمایا : ” اے ابوامیہ ! دوپہر کے کھانے کا انتظار کر لو “ ۔ میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! میں روزے سے ہوں ، آپ نے فرمایا : ” آؤ میں تمہیں مسافر کے بارے میں بتاتا ہوں ، اللہ تعالیٰ نے اس سے روزے کی چھوٹ دے دی ہے ، اور نماز آدھی کر دی ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الصيام / حدیث: 2271
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10708، سنن الدارمی/الصوم 16 (1753) (صحیح)»