سنن نسائی — حدیث نمبر 2237
باب: روزہ دار کی فضیلت کے سلسلے میں ابوامامہ رضی الله عنہ والی حدیث میں محمد بن ابی یعقوب پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ فِي حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ الصَّائِمِ
حدیث نمبر: 2237
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا حَبَّانُ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ : " الصِّيَامُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا " .
´ابوعبیدہ بن الجراح رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اسے پھاڑ نہ دے ۔
حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”روزہ ڈھال ہے بشرطیکہ روزے دار اس کو پھاڑ نہ دے۔“