سنن نسائي
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ فِي حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ الصَّائِمِ باب: روزہ دار کی فضیلت کے سلسلے میں ابوامامہ رضی الله عنہ والی حدیث میں محمد بن ابی یعقوب پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ السَّكَنِ أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ الْهِلَالِيِّ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ! مُرْنِي بِعَمَلٍ , قَالَ : " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا عَدْلَ لَهُ " , قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ! مُرْنِي بِعَمَلٍ , قَالَ : " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ " .
´ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کسی کام کا حکم فرمایئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس جیسا کوئی ( عمل ) نہیں ہے “ ۔ میں نے ( پھر ) عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کسی کام کا حکم دیجئیے ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں ہے “ ۔
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے کسی کام کا حکم دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”روزے رکھا کر کیونکہ اس جیسا کوئی کام نہیں۔“ میں نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے کسی اور کام کا حکم دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”روزے ہی رکھا کر، کوئی اور کام اس کے برابر نہیں۔“