سنن نسائی — حدیث نمبر 2167
باب: سحری کو صبح کا کھانا کہنے کا بیان۔
بَابُ : تَسْمِيَةِ السَّحُورِ غَدَاءً
حدیث نمبر: 2167
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : " هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ ، يَعْنِي السَّحُورَ " .
´( تابعی ) خالد بن معدان کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے کہا : ” صبح کے مبارک کھانے یعنی سحری کے لیے آؤ “ ۔
حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”اس بابرکت کھانے، یعنی سحری کے لیے آؤ۔“