سنن نسائي
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى إِسْمَاعِيلَ فِي خَبَرِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فِيهِ باب: اس بارے میں سعد بن ابی وقاص (مالک) رضی الله عنہ کی روایت میں اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ، يَعْنِي تِسْعَةً وَعِشْرِينَ " , رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَغَيْرُهُ , عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہینہ اس طرح ہے ، اس طرح ہے اور اس طرح ہے “ ، یعنی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے ۔ اسے یحییٰ بن سعید وغیرہ نے اسماعیل سے ، انہوں نے محمد بن سعد بن ابی وقاص سے ، اور محمد بن سعد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”مہینہ کبھی اتنا، اتنا اور اتنا بھی ہوتا ہے۔“ (یعنی انتیس دن کا)۔ یحییٰ بن سعید وغیرہ نے اس روایت کو بواسطہ اسماعیل، محمد بن سعد سے (صحابیِ رسول حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے واسطے کے بغیر) نبی اکرم ﷺ سے بیان کیا ہے، یعنی مرسلاً۔