سنن نسائي
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مَنْصُورٍ فِي حَدِيثِ رِبْعِيٍّ فِيهِ باب: اس سلسلہ میں ربعی کی حدیث میں منصور پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ ، إِلَّا أَنْ تَرَوْا الْهِلَالَ قَبْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ صُومُوا رَمَضَانَ ثَلَاثِينَ ، إِلَّا أَنْ تَرَوْا الْهِلَالَ قَبْلَ ذَلِكَ " .
´ربعی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو ، اور جب اسے ( عید الفطر کا چاند ) دیکھ لو تو روزہ بند کر دو ، ( اور ) اگر تم پر بادل چھا جائیں تو شعبان کے تیس دن پورے کرو ، مگر یہ کہ اس سے پہلے چاند دیکھ لو ، پھر رمضان کے تیس روزے رکھو ، مگر یہ کہ اس سے پہلے چاند دیکھ لو “ ۔
حضرت ربعی رحمہ اللہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم (رمضان المبارک کا) چاند دیکھ لو تو روزے شروع کرو اور جب تم (شوال کا) چاند دیکھ لو تو روزے رکھنا بند کر دو۔ اگر بادل ہوں (اور تمہیں چاند نظر نہ آئے) تو شعبان کے تیس دن پورے کرو، الا یہ کہ تم اس سے پہلے چاند دیکھ لو، پھر تیس دن روزے رکھو، الا یہ کہ اس سے پہلے چاند دیکھ لو۔“