سنن نسائي
كتاب الجنائز— کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : أَرْوَاحِ الْمُؤْمِنِينَ باب: مومنوں کی روحوں کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعَ الْمُسْلِمُونَ مِنَ اللَّيْلِ بِبِئْرِ بَدْرٍ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُنَادِي " يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ ، وَيَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، وَيَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، وَيَا أُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا ، فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا " , قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَوَ تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا , فَقَالَ : " مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ وَلَكِنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا " .
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` مسلمانوں نے رات کو بدر کے کنویں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے آواز لگاتے سنا : ” اے ابوجہل بن ہشام ! اے شیبہ بن ربیعہ ! اے عتبہ بن ربیعہ ! اور اے امیہ بن خلف ! کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدہ کیا تھا اسے تم نے صحیح پایا ؟ ، میں نے تو اپنے رب کے وعدہ کو صحیح پایا “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ ان لوگوں کو پکارتے ہیں جو محض بدبودار لاش ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ نہیں سن سکتے ، لیکن ( فرق صرف اتنا ہے کہ ) وہ جواب نہیں دے سکتے “ ۔