سنن نسائي
كتاب الجنائز— کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : النَّهْىِ عَنْ الاِسْتِغْفَارِ لِلْمُشْرِكِينَ باب: کفار و مشرکین کے لیے مغفرت طلب کرنا منع ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ ثَوْرٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا طَالِبٍ الْوَفَاةُ ، دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ , فَقَالَ : " أَيْ عَمِّ , قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، كَلِمَةً أُحَاجُّ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " , فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ : يَا أَبَا طَالِبٍ , أَتَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَلَمْ يَزَالَا يُكَلِّمَانِهِ حَتَّى كَانَ آخِرُ شَيْءٍ كَلَّمَهُمْ بِهِ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْكَ فَنَزَلَتْ مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ سورة التوبة آية 113 وَنَزَلَتْ إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ سورة القصص آية 56 .
´مسیب بن حزن رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` جب ابوطالب کی وفات کا وقت آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ، اور ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ دونوں ان کے پاس ( پہلے سے موجود ) تھے ، تو آپ نے فرمایا : ” چچا جان ! آپ «لا إله إلا اللہ» کا کلمہ کہہ دیجئیے ، میں اس کے ذریعہ آپ کے لیے اللہ عزوجل کے پاس جھگڑوں گا “ ، تو ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ دونوں نے ان سے کہا : ابوطالب ! کیا آپ عبدالمطلب کے دین سے منہ موڑ لو گے ؟ پھر وہ دونوں ان سے باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ آخری بات جو عبدالمطلب نے ان سے کی وہ یہ تھی کہ ( میں ) عبدالمطلب کے دین پر ہوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا : ” میں آپ کے لیے مغفرت طلب کرتا رہوں گا جب تک مجھے روک نہ دیا جائے “ ، تو یہ آیت اتری ۱؎ : «ما كان للنبي والذين آمنوا أن يستغفروا للمشركين» ” نبی اور اہل ایمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ مشرکین کے لیے مغفرت طلب کریں “ ( التوبہ : ۱۱۳ ) نیز یہ آیت اتری : «إنك لا تهدي من أحببت» ” آپ جسے چاہیں ہدایت کے راستہ پر نہیں لا سکتے “ ( القص : ۵۶ ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
مسیب بن حزن رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب ابوطالب کی وفات کا وقت آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے، اور ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ دونوں ان کے پاس (پہلے سے موجود) تھے، تو آپ نے فرمایا: ” چچا جان! آپ «لا إله إلا اللہ» کا کلمہ کہہ دیجئیے، میں اس کے ذریعہ آپ کے لیے اللہ عزوجل کے پاس جھگڑوں گا “، تو ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ دونوں نے ان سے کہا: ابوطالب! کیا آپ عبدالمطلب کے دین سے منہ موڑ لو گے؟ پھر وہ دونوں ان سے بات۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2037]
(2) انسان کو قیامت کے دن اس کا عمل کام دے گا، حسب و نسب کام نہ آسکے گا۔
یہ حکم قیامت تک کے لئے عام ہے۔
1۔
صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہےکہ درج ذیل آیت کریمہ بھی اسی سلسلے میں نازل ہوئی: ’’آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
ہدایت والوں سے وہی خوب واقف ہے۔
‘‘ (صحیح البخاري، الجنائز، حدیث: 1386)
2۔
چونکہ نبی کریمﷺ کو چچا کے غیر مسلم مرنے کا بہت زیادہ افسوس تھا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہ واضح کردیا کہ آپ کا کام صرف دعوت وتبلیغ ہے لیکن ہدایت کے راستے پر چلانا یہ ہمارا کام ہے۔
آپ اپنی ذمہ داری پوری کریں ہم اپنا کام کریں گے۔
رسول اللہ ﷺ نے اپنی والدہ ماجدہ کے لیے بھی استغفار کی اجازت طلب کی لیکن آپ کو اس سے منع کردیا گیا جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے۔
(القصص56: 28۔
وصحیح البخاري، الجنائز، حدیث: 1360)
3۔
بہرحال مشرکین کے لیے د عائے مغفرت کرنے کی اجازت نہیں، البتہ ان کی ہدایت کے لیے دیا کی جاسکتی ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے دوس قبیلے کے لیے دعا کی تھی کہ اے اللہ!انھیں ہدایت دے اور انھیں میرے پاس بھیج دے۔
(مسند أحمد: 355/5)
ابو طالب نے رسول اللہ ﷺ کا بہت دفاع کیا۔
رسول اللہ ﷺ نے خود فرمایا کہ جب تک ابو طالب زندہ رہا قریش مجھے تکلیف پہنچانے سے خائف تھے۔
جب وہ فوت ہوا تو قریش کو ہمت ہوئی کہ آپ کو اذیت پہنچائیں حتی کہ ایک بےوقوف نے آپ کے سر مبارک پر مٹی ڈال دی تھی۔
بہر حال رسول اللہ ﷺ کی کوشش اور خواہش کے باوجود ابو طالب نے اسلام قبول نہیں کیا تاہم رسول اللہ ﷺ کی برکت سے اسے ہلکے عذاب میں رکھا جائے گا۔
(فتح الباري: 244/7)
روایت میں عبد اللہ بن ابی امیہ کا ذکر ہے وہ مسلمانوں کا سخت مخالف تھا اور رسول اللہ ﷺ سے بغض رکھتا تھا لیکن فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا اور طائف میں اللہ تعالیٰ نے اسے شہادت سے سرفراز فرمایا۔
(عمدة القاري: 593/11)
«. . . أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ " لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا طَالِبٍ الْوَفَاةُ جَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ عِنْدَهُ أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَالِبٍ: " يَا عَمِّ، قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ كَلِمَةً أَشْهَدُ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ: يَا أَبَا طَالِبٍ أَتَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُهَا عَلَيْهِ , وَيَعُودَانِ بِتِلْكَ الْمَقَالَةِ، حَتَّى قَالَ أَبُو طَالِبٍ: آخِرَ مَا كَلَّمَهُمْ هُوَ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَبَى أَنْ يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا وَاللَّهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ: مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ سورة التوبة آية 113 " . . . .»
”. . . سعید بن مسیب نے اپنے باپ (مسیب بن حزن رضی اللہ عنہ) سے خبر دی ‘ ان کے باپ نے انہیں یہ خبر دی کہ` جب ابوطالب کی وفات کا وقت قریب آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے۔ دیکھا تو ان کے پاس اس وقت ابوجہل بن ہشام اور عبداللہ بن ابی امیہ بن مغیرہ موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ چچا! آپ ایک کلمہ «لا إله إلا الله» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) کہہ دیجئیے تاکہ میں اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کلمہ کی وجہ سے آپ کے حق میں گواہی دے سکوں۔ اس پر ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ نے کہا ابوطالب! کیا تم اپنے باپ عبدالمطلب کے دین سے پھر جاؤ گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برابر کلمہ اسلام ان پر پیش کرتے رہے۔ ابوجہل اور ابن ابی امیہ بھی اپنی بات دہراتے رہے۔ آخر ابوطالب کی آخری بات یہ تھی کہ وہ عبدالمطلب کے دین پر ہیں۔ انہوں نے «لا إله إلا الله» کہنے سے انکار کر دیا پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں آپ کے لیے استغفار کرتا رہوں گا۔ تاآنکہ مجھے منع نہ کر دیا جائے اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت «ما كان للنبي» الآية نازل فرمائی۔ (التوبہ: 113) . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب الْجَنَائِزِ/بَابُ إِذَا قَالَ الْمُشْرِكُ عِنْدَ الْمَوْتِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ: 1360]
اس سے معلوم ہوا کہ ہدایت دینے کا اختیار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی نہیں بلکہ صرف اللہ کے پاس ہے۔ [28-القصص:56] اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کچھ اختیار ہوتا تو ساری زندگی تعاون کرنے والے چچا کو آپ ضرور ہدایت عطا فرماتے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی مشرک کے لیے دعا و استغفار کرنا جائز نہیں اور نہ ہی اس کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ امام نووی [المجموع 144/5-258]، شیخ البانی [احكام الجنائز ص/120] اور شیخ سلیم ہلالی [موسوعة المناهي الشرعية، 24/2] نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ موت سے پہلے کلمہ پڑھنے والے کی مغفرت کی امید کی جا سکتی ہے خواہ اس نے ایک سجدہ بھی نہ کیا ہو اور جو کلمہ بھی نہ پڑھے وہ تو پکا جہنمی ہے۔
ابوطالب کے آنحضرت ﷺ پر بڑے احسانات تھے۔
انہوں نے اپنے بچوں سے زیادہ آنحضرت ﷺ کو پالا اور پرورش کی اور کافروں کی ایذادہی سے آپ کو بچاتے رہے۔
اس لیے آپ نے محبت کی وجہ سے یہ فرمایا کہ خیر میں تمہارے لیے دعا کرتا رہوں گا اور آپ نے ان کے لیے دعا شروع کی۔
جب سورۃ توبہ کی آیت ﴿وَمَاکَانَ لِلنَبِی﴾ نازل ہوئی کہ پیغمبر اور ایمان والوں کے لیے نہیں چاہئے کہ مشرکوں کے لیے دعاکریں، اس وقت آپ رک گئے۔
حدیث سے یہ نکلا کہ مرتے وقت بھی اگر مشرک شرک سے توبہ کرلے تو اس کا ایمان صحیح ہوگا۔
باب کا یہی مطلب ہے۔
مگر یہ توبہ سکرات سے پہلے ہونی چاہیے۔
سکرات کی توبہ قبول نہیں، جیسا کہ قرآنی آیت ﴿فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا﴾ (غافر: 85)
میں مذکور ہے۔
(1)
امام بخاری ؒ نے اس عنوان میں شرط کا جواب ذکر نہیں فرمایا، کیونکہ جب رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا کو بوقت موت کلمہ توحید پڑھنے کو کہا تو ممکن ہے کہ اس وقت اس کا کلمہ توحید پڑھنا اسے فائدہ دے سکتا ہو اور یہ اس کی خصوصیت ہو، کیونکہ جب موت کا یقین ہو جائے تو کلمہ توحید کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے اس کا جواب ذکر نہیں کیا تاکہ ایسے حالات سے دوچار انسان کو غوروفکر کرنے کا موقع دیا جائے۔
(فتح الباري: 282/3،283) (2)
اگر موت کی علامتیں ظاہر نہ ہوں اور نہ موت کا یقین ہی ہو تو موت کے وقت ایمان لانا فائدہ دے سکتا ہے، بصورت دیگر فائدہ مند ہونے کی توقع نہیں۔
ممکن ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابو طالب کو نزع سے پہلے ایمان کی دعوت دی ہو۔
فرعون نے بھی موت کے آثار دیکھ کر کہا تھا: ’’میں اس بات پر ایمان لاتا ہوں کہ اللہ صرف وہی ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں اس کا فرمانبردار ہوتا ہوں۔
‘‘ (یونس90: 10)
فرعون کا یہ ایمان "إیمان البائس" تھا جو عذاب میں داخل ہونے کے بعد ظاہر ہوا۔
ایسے ایمان کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔
اس کے برعکس قوم یونس نے مشاہدہ عذاب کرتے ہی (عذاب میں داخل ہونے سے قبل)
ایمان اختیار کر لیا تھا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيمَانُهَا إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ﴾ (یونس98: 10)
’’پھر کیا قوم یونس کے علاوہ کوئی ایسی مثال ہے کہ کوئی قوم (عذاب دیکھ کر)
ایمان لائے تو اس کا ایمان اسے نفع دے؟‘‘ اسے تو اللہ تعالیٰ نے خود مستثنیٰ کر دیا ہے، لہذا اس قوم پر دوسروں کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
اس کے علاوہ کلمہ فرعون میں ایمان صحیح کے علاوہ دوسرے احتمالات بھی تھے کیونکہ اس نے بنی اسرائیل کا حوالہ دیا تھا کہ میں اس اللہ پر ایمان لایا جس پر نبی اسرائیل ایمان لائے ہیں۔
ممکن ہے کہ اس وقت خود اس کے ذہن میں اللہ کے متعلق حقیقی معرفت و توحید حاصل نہ ہوئی، نیز کلمہ فرعون کے متعلق خود اللہ تعالیٰ نے جواب دیا ہے: ﴿آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ ﴿٩١﴾) (یونس91: 10)
’’اب تو ایمان لاتا ہے جبکہ اس سے پہلے نافرمانی کرتا رہا اور مفسد بنا رہا۔
‘‘ بہرحال موت کے قریب نزع کی حالت شروع ہونے سے پہلے تک ایمان لائے تو وہ معتبر ہوتا ہے۔
اگر نزع شروع ہو جانے کے بعد کلمہ توحید کہے تو اسے ایمان البائس کہا جاتا ہے جو جمہور کے نزدیک معتبر نہیں۔
والله أعلم۔