سنن نسائي
كتاب الجنائز— کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : الصُّفُوفِ عَلَى الْجَنَازَةِ باب: جنازہ پر صف بندی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قال : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قال : أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قال : " نَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَّ لِأَصْحَابِهِ بِالْمَدِينَةِ ، فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا " , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : ابْنُ الْمُسَيَّبِ إِنِّي لَمْ أَفْهَمْهُ كَمَا أَرَدْتَ .
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اپنے صحابہ کو نجاشی کی موت کی خبر دی ، تو انہوں نے آپ کے پیچھے صف بندی کی ، آپ نے ان کی نماز ( جنازہ ) پڑھائی ، اور چار تکبیریں کہیں ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : ابن مسیب کا نام جیسا میں سننا چاہتا تھا نہیں سن سکا ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں اپنے صحابہ کو نجاشی رضی اللہ عنہ کی وفات کی خبر دی۔ انہوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں، آپ نے جنازہ پڑھایا اور چار تکبیریں کہیں۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن مسیب کا لفظ میں اپنی منشا کے مطابق سمجھ نہیں سکا۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اپنے صحابہ کو نجاشی کی موت کی خبر دی، تو انہوں نے آپ کے پیچھے صف بندی کی، آپ نے ان کی نماز (جنازہ) پڑھائی، اور چار تکبیریں کہیں۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابن مسیب کا نام جیسا میں سننا چاہتا تھا نہیں سن سکا۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1974]
ان جملہ احادیث سے نجاشی کاجنازہ غائبانہ پڑھا جانا بھی ثابت ہوتا ہے، اگر چہ بعض حضرات نے یہاں مختلف تاویلیں کی ہیں مگر ان میں کوئی وزن نہیں ہے صحیح ہی ہے جو ظاہر روایات کے منقولہ الفاظ سے ثابت ہوتاہے۔
واللہ أعلم بالصواب۔
1۔
امام بخاری ؒ نے ان احادیث سے ثابت کیا ہے کہ نجاشی کی موت اسلام پر ہوئی تھی، اس لیے نبی کریم ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھا۔
نجاشی کے اسلام کے متعلق جو واقعہ بیان کیا جاتا ہے وہ امام بخاری ؒ کی شرائط کے مطابق نہ تھا، اس لیے انھوں نے ایسی احادیث پیش کی ہیں جو اس کے مسلمان ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔
2۔
چونکہ ہجرت حبشہ کا عنوان تھا اور مسلمانوں نے حبشے کی طرف ہجرت کی تھی، اس لیے تبعاً موت نجاشی پر مشتمل احادیث ذکر کی ہیں۔
براہ راست اس موت کا ہجرت حبشہ سے کوئی تعلق نہیں۔
امام بخاری ؒ نے ایک اضافی فائدے کے لیے اسے بیان فرمایا ہے۔
3۔
حبشہ کے فرمانروا کو نجاشی کہا جاتا ہے۔
اس کا نام اصحمہ تھا جس کا عربی میں ترجمہ عطیہ ہے۔
وہ رسول اللہ ﷺ پرغائبانہ ایمان لائے تھے اور وہ فتح مکہ سے پہلے ہجرت کے ساتویں یاآٹھویں سال فوت ہوئے۔
4۔
ان تمام احادیث سے غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا ثبوت بھی ملتاہے اگرچہ بعض حضرات نے اس واقعے کی مختلف تاویلیں کی ہیں لیکن ان میں کوئی وزن نہیں ہے۔
روایت کے ظاہری الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ جائزہے۔
5۔
غائبانہ جنازہ ہرمرنے و الے کے لیے نہیں بلکہ ایسی شخصیت کے لیے ہے جس کی قومی ملی، سیاسی یا علمی خدمات ہوں کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں سینکڑوں اصحاب آپ کی عدم موجودگی میں فوت ہوئے لیکن آپ نے کسی کی غائبانہ نماز جنازہ نہیں پڑھی، صرف حضرت نجاشی ہیں جن کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیاگیا۔
واللہ أعلم۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر دی، اور آپ ان کے ساتھ نکلے تو ان کی صف بندی کی، (اور) چار تکبیریں کہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1982]