سنن نسائي
كتاب الجنائز— کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : النَّهْىِ عَنِ الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ باب: میت پر رونا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1850
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صُبَيْحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، يَقُولُ : ذُكِرَ عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : " الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ " , فَقَالَ عِمْرَانُ : قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
´محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ` عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے پاس ذکر کیا گیا کہ میت کو زندوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے ، تو انہوں نے کہا : اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔
حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس یہ بات ذکر کی گئی کہ ”میت کو زندہ لوگوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے“ تو عمران رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ بات رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہے۔