سنن نسائي
كتاب الجنائز— کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : فِي الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ باب: میت پر رونے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَ ، فَقَالَتْ : " يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهْ ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ " .
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر رونے لگیں ، اور کہنے لگیں : ہائے ، ابا جان ! آپ اپنے رب سے کس قدر قریب ہو گئے ، ہائے ، ابا جان ! مرنے کی خبر ہم جبرائیل علیہ السلام کو دے رہے ہیں ، ہائے ، ابا جان ! آپ کا ٹھکانا جنت الفردوس ہے ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ فوت ہوئے تو (آپ کے لخت جگر) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، ساتھ ساتھ کہہ رہی تھیں: ہائے میرے ابا جان! جو اپنے رب سے کس قدر قریب تھے، ہائے میرے ابا جان! جن کی وفات کی اطلاع ہم جبریل علیہ السلام کو بھی دیتے ہیں، ہائے میرے ابا جان! جن کا ٹھکانا جنت الفردوس بن چکا۔
تشریح، فوائد و مسائل
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر رونے لگیں، اور کہنے لگیں: ہائے، ابا جان! آپ اپنے رب سے کس قدر قریب ہو گئے، ہائے، ابا جان! مرنے کی خبر ہم جبرائیل علیہ السلام کو دے رہے ہیں، ہائے، ابا جان! آپ کا ٹھکانا جنت الفردوس ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1845]
➋ جبریل علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی اطلاع دینا اظہارِ غم ہی کا ایک طریقہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت قریبی تھے حضر و سفر، لیل و نہار، عسر و یسر اور خوشی و غمی کے ساتھی تھے۔