سنن نسائي
كتاب قيام الليل وتطوع النهار— کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل
بَابُ : اسْمِ الرَّجُلِ الرِّضَا باب: گزشتہ سند میں وارد سعید بن جبیر کے نزدیک پسندیدہ آدمی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1787
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَذَكَرَ نَحْوَهُ , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : ابو جعفر رازی حدیث میں قوی نہیں ہیں ، ( اسی لیے سند میں سے ایک راوی ” اسود “ کو ساقط کر دیا ہے ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´گزشتہ سند میں وارد سعید بن جبیر کے نزدیک پسندیدہ آدمی کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابو جعفر رازی حدیث میں قوی نہیں ہیں، (اسی لیے سند میں سے ایک راوی ” اسود “ کو ساقط کر دیا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1787]

1787۔ اردو حاشیہ: امام نسائی رحمہ اللہ گویا ابوجعفر راوی کے واسطے سے منقول اس طریق کی تضعیف فرما رہے ہیں، لیکن اس سے صحت حدیث متاثر نہیں ہوتی کیونکہ اس کے شواہد ملتے ہیں۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1787 سے ماخوذ ہے۔