حدیث نمبر: 1753
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى و يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ و هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَنْصَرِفَ , قَالَ : " سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ثَلَاثًا " يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : أَبُو نُعَيْمٍ أَثْبَتُ عِنْدَنَا مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ وَمِنْ قَاسِمِ بْنِ يَزِيدَ ، وَأَثْبَتُ أَصْحَابِ سُفْيَانَ عِنْدَنَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثُمَّ وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، ثُمَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثُمَّ أَبُو نُعَيْمٍ ، ثُمَّ الْأَسْوَدُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ , وَرَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ , فَقَالَ : يَمُدُّ صَوْتَهُ فِي الثَّالِثَةِ وَيَرْفَعُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبدالرحمٰن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى» ، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے ، اور جب واپس ہونے کا ارادہ کرتے تو «سبحان الملك القدوس» تین مرتبہ کہتے ، اور اس کے ذریعہ اپنی آواز بلند کرتے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ابونعیم ہمارے نزدیک محمد بن عبید اور قاسم بن یزید سے زیادہ ثقہ ہیں ، اور ہمارے نزدیک سفیان ثوری کے تلامذہ میں سب سے زیادہ معتبر یحییٰ بن سعید قطان ہیں ، پھر عبداللہ بن مبارک ، پھر وکیع بن جراح ، پھر عبدالرحمٰن بن مہدی ، پھر ابونعیم ، پھر اسود ہیں ، واللہ اعلم ، نیز اسے جریر بن حازم نے زبید سے روایت کیا ، تو انہوں نے کہا کہ آپ تیسری بار میں اپنی آواز کھینچتے اور بلند کرتے تھے ، ( جریر کی روایت آگے آ رہی ہے ) ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب قيام الليل وتطوع النهار / حدیث: 1753
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 1732 (صحیح)»