سنن نسائي
كتاب صلاة العيدين— کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل
بَابُ : اسْتِقْبَالِ الإِمَامِ النَّاسَ بِوَجْهِهِ فِي الْخُطْبَةِ باب: امام کا لوگوں کی طرف منہ کر کے خطبہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1577
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى إِلَى الْمُصَلَّى فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الثَّانِيَةِ وَسَلَّمَ قَامَ فَاسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ وَالنَّاسُ جُلُوسٌ ، فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ يُرِيدُ أَنْ يَبْعَثَ بَعْثًا ذَكَرَهُ لِلنَّاسِ وَإِلَّا أَمَرَ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ , قَالَ : " تَصَدَّقُوا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ " , فَكَانَ مِنْ أَكْثَرِ مَنْ يَتَصَدَّقُ النِّسَاءُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید گاہ کی طرف نکلتے تو لوگوں کو نماز پڑھاتے ، پھر جب دوسری رکعت میں بیٹھتے اور سلام پھیرتے ، تو کھڑے ہوتے اور اپنا چہرہ لوگوں کی طرف کرتے ، اور لوگ بیٹھے رہتے ، پھر اگر آپ کو کوئی ضرورت ہوتی جیسے کہیں فوج بھیجنا ہو تو لوگوں سے اس کا ذکر کرتے ، ورنہ لوگوں کو صدقہ دینے کا حکم دیتے ، تین بار کہتے : ” صدقہ کرو “ ، تو صدقہ دینے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھیں ۔