حدیث نمبر: 1493
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ , " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ صَلَاتِكُمْ هَذِهِ " وَذَكَرَ كُسُوفَ الشَّمْسِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری اسی نماز کی طرح دو رکعت نماز پڑھی ، اور انہوں نے سورج گرہن لگنے کا ذکر کیا ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الكسوف / حدیث: 1493
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 1460 (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´سورج گرہن کی نماز کے ایک اور طریقہ کا بیان۔`
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری اسی نماز کی طرح دو رکعت نماز پڑھی، اور انہوں نے سورج گرہن لگنے کا ذکر کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1493]
1493۔ اردو حاشیہ: بعض حضرات نے ’’اس نماز سے مراد عام نماز لی ہے اور پھر نمازکسوف میں ایک رکوع پر استدلال کیا ہے، حالانکہ یہ استدلال صریح اور اقویٰ روایات کے خلاف ہے۔ عمل صریح پر ہوتا ہے نہ کہ اس قسم کے مبہم الفاظ پر۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1493 سے ماخوذ ہے۔