سنن نسائي
كتاب السهو— کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنْ عَدَدِ التَّسْبِيحِ باب: تسبیح کی ایک اور قسم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ , قِيلَ لَهُ : بِأَيِّ شَيْءٍ أَمَرَكُمْ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : أَمَرَنَا أَنْ نُسَبِّحَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ , وَنَحْمَدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ , وَنُكَبِّرَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ فَتِلْكَ مِائَةٌ , قَالَ : سَبِّحُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ , وَاحْمَدُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ , وَكَبِّرُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ , وَهَلِّلُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ , وَاحْمَدُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ , وَكَبِّرُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ وَهَلِّلُوا خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَتِلْكَ مِائَةٌ فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِك للنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " افْعَلُوا كَمَا قَالَ الْأَنْصَارِيُّ " .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے دیکھا جیسے سونے والا خواب دیکھتا ہے ، اس سے خواب میں پوچھا گیا : تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں کس چیز کا حکم دیا ہے ؟ اس نے کہا : آپ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم تینتیس بار «سبحان اللہ» تینتیس بار «الحمد لله» اور چونتیس بار «اللہ أكبر» کہیں ، تو یہ کل سو ہیں ، تو اس نے کہا : تم پچیس بار «سبحان اللہ» پچیس بار «الحمد لله» پچیس بار «اللہ أكبر» اور پچیس بار «لا إله إلا اللہ» کہو ، یہ بھی سو ہیں ، چنانچہ جب صبح ہوئی تو اس آدمی نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ ایسے ہی کر لو جیسے انصاری نے کہا “ ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی نے خواب میں دیکھا، ان سے پوچھا گیا: تمہارے نبی ﷺ نے تمہیں کس چیز کا حکم دیا ہے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم (فرض نماز کے بعد) تینتیس دفعہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ“، تینتیس دفعہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”الحمد للہ“ اور چونتیس دفعہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہیں۔ یہ ایک سو ہو جائیں گے۔ اس نے کہا: تم پچیس دفعہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ“، پچیس دفعہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”الحمد للہ“، پچیس دفعہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ اور پچیس دفعہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”لا الہ الا اللہ“ پڑھ لیا کرو۔ یہ بھی ایک سو ہو جائیں گے۔ جب صبح ہوئی تو اس صحابی نے یہ خواب نبی ﷺ سے بیان کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جیسے یہ انصاری کہتا ہے، اسی طرح کرلو۔“