سنن نسائي
صفة الوضوء— ابواب: وضو کا طریقہ
بَابُ : الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قال : حَدَّثَنَا عِيسَى ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قال : خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ ، فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُهُ بِإِدَاوَةٍ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ " فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَتْ بِهِ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا " .
´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے ، جب آپ لوٹے تو میں ایک لوٹے میں پانی لے کر آپ سے ملا ، اور میں نے ( اسے ) آپ پر ڈالا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر اپنا چہرہ دھویا ، پھر آپ اپنے دونوں بازو دھونے چلے تو جبہ تنگ پڑ گیا ، تو آپ نے انہیں جبے کے نیچے سے نکالا اور انہیں دھویا ، پھر اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ، پھر ہمیں نماز پڑھائی ، ( ” پھر ہمیں نماز پڑھائی “ کا ٹکڑا صحیح نہیں ہے ، جیسا کہ اوپر بیان ہوا ) ۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”نبی ﷺ قضائے حاجت کے لیے نکلے، چنانچہ جب واپس تشریف لائے تو میں پانی کا لوٹا لے کر آپ ﷺ سے ملا اور میں نے آپ ﷺ کے اعضائے وضو پر پانی ڈالا تو آپ ﷺ نے ہتھیلیاں دھوئیں، پھر اپنا چہرہ دھویا، پھر بازو دھونے لگے، مگر جبہ تنگ تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے دونوں ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالے اور انھیں دھویا، پھر موزوں پر مسح کیا، پھر آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی۔“