سنن نسائي
كتاب السهو— کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
بَابُ : التَّكْبِيرِ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ باب: دوسری رکعت سے اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصَمِّ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلَاةِ ، فَقَالَ : " يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ , وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ " , فَقَالَ حُطَيْمٌ عَمَّنْ تَحْفَظُ هَذَا , فَقَالَ : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، ثُمَّ سَكَتَ , فَقَالَ لَهُ حُطَيْمٌ : وَعُثْمَانُ , قَالَ : وَعُثْمَانُ .
´عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا : اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے ، اور جب سجدہ میں جائے ، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے ، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے ۔ حطیم نے پوچھا : آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے ، تو انہوں نے کہا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم سے ، پھر وہ خاموش ہو گئے ، تو حطیم نے ان سے کہا ، اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی ؟ انہوں نے کہا : اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے، اور جب سجدہ میں جائے، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے۔ حطیم نے پوچھا: آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم سے، پھر وہ خاموش ہو گئے، تو حطیم نے ان سے کہا، اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی؟ انہوں نے کہا: اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1180]
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم رکوع اور سجدہ کرو تو انہیں اچھی طرح کرو۔" [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1055]
➋ امام کو گاہے گاہے نماز کے احکام کی تلقین کرتے رہنا چاہیے، خصوصاً جب مقتدی ارکان نماز صحیح طریقے سے ادا نہ کر رہے ہوں۔