سنن نسائي
كتاب التطبيق— کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنَ التَّشَهُّدِ باب: تشہد کی ایک اور قسم کا بیان۔
حدیث نمبر: 1174
أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ الْبَصْرِيُّ ، قال : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قال : حَدَّثَنَا أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ وَهُوَ يُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُمْ صَلَّوْا مَعَ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ : إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِكُمُ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حطان بن عبداللہ سے روایت ہے کہ` ان لوگوں نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب امام قاعدے میں ہو تو تم میں سے ہر ایک کی زبان پہ پہلی دعا یہ ہو : «التحيات لله الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ان دونوں تشہدوں میں فرق یہ ہے کہ اس دوسری میں «التحیات» کے بعد «للہ» کا اضافہ ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 901 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´تشہد کا بیان۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اس میں آپ نے ہمارے لیے طریقے بیان فرمائے، اور ہمیں ہماری نماز سکھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم نماز ادا کرو اور تشہد میں بیٹھو تو بیٹھتے ہی سب سے پہلے یہ پڑھو: «التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» " آداب بندگیاں، پاکیزہ خیرات، اور نماز اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، اور سلام ہو ہم پر، او۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 901]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز کے افعال واذکار جس ترتیب سے بتائے گئے ہیں۔
انھیں اسی ترتیب سے پڑھنا چاہیے۔
البتہ جن مقامات پر ترتیب ضروری نہ ہونے کا قرینہ موجود ہو وہاں ترتیب ضروری نہیں۔
(2)
سات جملے اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ۔
التحیات، الصلوات اور الطیبات، تینوں اہم مسائل ہیں، اس لئے اسے ایک جملے کی بجائے تین جملے شمار کیا گیا۔
اس کے بعد نبی کریمﷺ کے لئے دعا چوتھا جملہ اور تمام مومنین کےلئے دعا پانچواں جملہ ہے۔
شھادتین ’’توحید ورسالت کی گواہی‘‘ چھٹے اور ساتویں جملے پر مشتمل ہیں۔
واللہ اعلم
(3)
توحید پر صحیح ایمان کے لئے ضروری ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺکی عبدیت اور رسالت دونوں پر ایمان رکھا جائے۔
کفار کیطرح نبی کریمﷺ کی رسالت سے انکار کیا جائے۔
نہ انھیں اسی طرح الوہیت کے مقام پر فائز قرار دیا جائے، جس طرح نصاریٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں کہہ دیا تھا۔
کہ مسیح ہی اللہ ہیں۔
جیسے کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
﴿لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّـهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ﴾ (لمائدة: 17)
’’وہ لوگ یقیناً کافر ہوگئے۔
جنہوں نے یہ کہا اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔‘‘

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 901 سے ماخوذ ہے۔