سنن نسائي
كتاب التطبيق— کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : قَدْرِ الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ باب: دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی مقدار کا بیان۔
حدیث نمبر: 1149
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ ، قال : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، قال : حَدَّثَنِي الْحَكَمُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قال : " كَانَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُكُوعُهُ وَسُجُودُهُ وَقِيَامُهُ بَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ " .
´براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یعنی آپ کا رکوع ، سجدہ ، رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کا قیام اور دونوں سجدوں کے درمیان کا بیٹھنا تقریباً سب برابر برابر ہوتا ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کی نماز میں آپ کا رکوع اور سجدہ اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد قیام اور دو سجدوں کے درمیان جلسہ (بیٹھنا) تقریباً برابر ہوتے تھے۔