سنن نسائي
كتاب التطبيق— کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : مَوْضِعِ السُّجُودِ باب: سجدہ میں اعضاء کا وہ حصہ جو زمین پر لگتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ بِالْمِصِّيصَةِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَالنُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، قال : كُنْتُ جَالِسًا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، فَحَدَّثَ : أَحَدُهُمَا حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ وَالْآخَرُ مُنْصِتٌ قال : فَتَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَتَشْفَعُ وَتَشْفَعُ الرُّسُلُ وَذَكَرَ الصِّرَاطَ قال : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُجِيزُ فَإِذَا فَرَغَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَ خَلْقِهِ وَأَخْرَجَ مِنَ النَّارِ مَنْ يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَ أَمَرَ اللَّهُ الْمَلَائِكَةَ وَالرُّسُلَ أَنْ تَشْفَعَ فَيُعْرَفُونَ بِعَلَامَاتِهِمْ إِنَّ النَّارَ تَأْكُلُ كُلَّ شَيْءٍ مِنَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا مَوْضِعَ السُّجُودِ فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ " .
´عطاء بن یزید کہتے ہیں کہ` میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابوسعید کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، تو ان دونوں میں سے ایک نے شفاعت کی حدیث بیان کی ، اور دوسرے خاموش رہے ، انہوں نے کہا : فرشتے آئیں گے ، شفاعت کریں گے ، اور انبیاء و رسل بھی شفاعت کریں گے ، نیز انہوں نے پل صراط کا ذکر کیا ، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” پل صراط پار کرنے والا سب سے پہلا شخص میں ہوں گا “ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے فیصلوں سے فارغ ہو گا ، اور جہنم سے جسے نکالنا چاہے گا نکال لے گا ، تو اللہ فرشتوں کو اور رسولوں کو حکم دے گا کہ وہ شفاعت کریں ، قابل شفاعت لوگ اپنی نشانیوں سے پہچان لیئے جائیں گے ، آگ ابن آدم کی ہر چیز کھا جائے گی سوائے سجدہ کی جگہ کے ، پھر ان پر چشمہ حیات کا پانی انڈیلا جائے گا ، تو وہ اگنے لگیں گے جیسے سیلاب کے خش و خاشاک میں دانہ اگتا ہے ۱؎ ۔
حضرت عطاء بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا۔ ان میں سے ایک نے شفاعت والی حدیث بیان کی اور دوسرے خاموشی سے سنتے رہے۔ انہوں نے فرمایا: پھر فرشتے آئیں گے اور سفارش کریں گے اور رسول بھی سفارش کریں گے، اور انہوں نے پل صراط کا ذکر کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سب سے پہلے (پل صراط) پار کروں گا۔ جب اللہ عزوجل اپنی مخلوق کے درمیان فیصلہ کرنے سے فارغ ہو جائے گا اور جسے آگ سے نکالنا چاہے گا نکال لے گا تو اللہ تعالیٰ فرشتوں اور رسولوں کو سفارش کرنے کا حکم دے گا۔ وہ (جن کی سفارش ہو گی) اپنی نشانیوں سے پہچانے جائیں گے کیونکہ آگ ابن آدم کی ہر چیز کھا جائے گی سوائے سجدے کی جگہ کے۔ پھر ان پر جنت کا پانی ڈالا جائے گا تو وہ اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں (آئی ہوئی مٹی میں) دانہ اگ آتا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عطاء بن یزید کہتے ہیں کہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابوسعید کے پاس بیٹھا ہوا تھا، تو ان دونوں میں سے ایک نے شفاعت کی حدیث بیان کی، اور دوسرے خاموش رہے، انہوں نے کہا: فرشتے آئیں گے، شفاعت کریں گے، اور انبیاء و رسل بھی شفاعت کریں گے، نیز انہوں نے پل صراط کا ذکر کیا، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " پل صراط پار کرنے والا سب سے پہلا شخص میں ہوں گا " جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے فیصلوں سے فارغ ہو گا، اور جہنم سے جسے نکالنا چاہے گا نکال لے گا، تو اللہ فرشتوں کو اور رسولوں کو حکم دے گا کہ وہ شفاعت کریں، قابل شفاعت لوگ اپنی نشانیوں سے پہچان لیئے جائیں گے، آگ ابن آدم کی ہر چیز کھا جائے گی سوائے سجدہ کی جگہ کے، پھر ان پر چشمہ حیات کا پانی انڈیلا جائے گا، تو وہ اگنے لگیں گے جیسے سیلاب کے خش و خاشاک میں دانہ اگتا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1141]
➋ سیلابی کوڑا کرکٹ میں روئیدگی کی قوت بہت زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا سیلاب ختم ہونے کے بعد اس کوڑا کرکٹ میں رہ جانے والے دانے بہترین اور بہت جلدی اور خوب صورت اگتے ہیں۔ اسی طرح جنت کا آب حیات آگ کے اثرات کو ختم کر کے انہیں چمکتے سونے کی طرح خوب صورت بنا دے گا تو پھر وہ جنت میں جائیں گے۔
➌ جس طرح آگ سارا میل کچیل کھا جاتی ہے، سونے کو نہیں کھاتی، بالکل اسی طرح جہنم کی آگ گناہ اور گناہ کے اثرات کھائے گی۔ نیکی، ایمان اور ان کے اثرات نہیں کھا سکے گی، لہٰذا اس میں کوئی عقلی اشکال نہیں۔ بخلاف اس کے کافر چونکہ سراپا گناہ ہیں، لہٰذا جہنم انہیں ایندھن کی طرح مکمل طور پر جلائے گی۔ گویا کافر جلانے کے لیے جہنم میں ڈالے جائیں گے جب کہ گناہ گار مومن صفائی کے لیے، لہٰذا دونوں اسی فرق سے پہچانے جائیں گے۔
➍ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم ادب کے کمال درجے پر فائز تھے کہ جب ایک بات کرتا تو دوسرے خاموشی سے سنتے اگرچہ انہیں پہلے سے اس بات کا پتہ ہوتا۔
➎ رسولوں اور فرشتوں کے لیے شفاعت کا ثبوت۔ معتزلہ اور خوارج اس کا انکار کرتے ہیں۔ حدیث ان کے موقف کی تردید کرتی ہے۔
➏ پل صراط کا ثبوت، نیز یہ کہ مومنین بھی اس پر سے گزریں گے۔
➐ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی فضیلت کا بیان کہ وہ تمام امتوں سے پہلے پل صراط سے گزرے گی۔
➑ بعض مومن اپنے گناہوں کی سزا پانے کے لیے جہنم میں ڈالے جائیں گے، بعد میں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کرے گا۔
➒ مومن لوگوں کے عذاب کی کیفیت کفار سے مختلف ہو گی کہ ان کے سارے جسم کو آگ جلائے گی جبکہ مومن کے اعضائے سجود آگ سے محفوظ رہیں گے اور یہی ان کی پہچان کی نشانی ہو گی۔ سفارشی انہیں اسی نشانی سے پہچان کر آگ سے نکالیں گے۔