سنن نسائي
صفة الوضوء— ابواب: وضو کا طریقہ
بَابُ : غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ بِالْيَدَيْنِ باب: دونوں ہاتھ سے دونوں پیر دھونے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال : أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، قال : سَمِعْتُ ابْنَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ يَعْنِي عُمَارَةَ ، قال : حَدَّثَنِي الْقَيْسِيُّ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ " فَأُتِيَ بِمَاءٍ ، فَقَالَ : عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْإِنَاءِ فَغَسَلَهُمَا مَرَّةً وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ مَرَّةً مَرَّةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِيَمِينِهِ كِلْتَيْهِمَا " .
´عمارہ کہتے ہیں : مجھ سے قیسی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اسے برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا ۱؎ اور انہیں ایک بار دھویا ، پھر اپنے چہرے اور دونوں بازؤوں کو ایک ایک بار دھویا ، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں پیروں کو دھویا ۔
حضرت عبدالرحمٰن بن ابو قراد قیسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ ﷺ کے پاس کچھ پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے برتن سے اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہیں ایک دفعہ دھویا، پھر اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کو ایک ایک دفعہ دھویا اور اپنے دونوں پاؤں اپنے دونوں ہاتھوں سے دھوئے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عمارہ کہتے ہیں: مجھ سے قیسی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اسے برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا ۱؎ اور انہیں ایک بار دھویا، پھر اپنے چہرے اور دونوں بازؤوں کو ایک ایک بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 113]
➋ روایت میں جو مسئلہ بیان ہوا ہے، اس کی بابت درست رائے یہ معلوم ہوتی ہے کہ دونوں ہاتھوں سے پاؤں دھونا جائز ہے کیونکہ اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں ہے، البتہ مستحب اور اولیٰ یہی ہے کہ پاؤں کو بائیں ہاتھ سے دھویا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اچھا عمل دائیں ہاتھ سے یا دائیں طرف سے کیا کرتے تھے اور اس کے علاوہ کوئی بھی کام بائیں طرف سے بائیں ہاتھ سے کیا کرتے تھے، نیز پاؤں کو دھونے سے مقصود عموماً میل کچیل دور کرنا ہے جسے بائیں ہاتھ ہی سے دور کرنا بہتر اور مستحب معلوم ہوتا ہے، البتہ دونوں ہاتھوں سے دھونا بھی جائز ہے۔ واللہ أعلم۔