سنن نسائي
كتاب التطبيق— کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ باب: مذکورہ دعا کی ایک اور سند کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، قال : أَنْبَأَنَا أَبُو حَيْوَةَ ، قال : حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ : " اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَأَنْتَ رَبِّي سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ " .
´جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدے میں کہتے تھے : «اللہم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت وأنت ربي سجد وجهي للذي خلقه وصوره وشق سمعه وبصره تبارك اللہ أحسن الخالقين» ” اے اللہ ! میں نے تیرے لیے اپنی پیشانی زمین پر ٹیک دی ، تیرے ہی اوپر ایمان لایا ، تیرے ہی لیے میں مسلمان ہوا ، تو ہی میرا رب ہے ، میرے چہرہ نے اس ذات کے لیے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا ، اور اس کی صورت گری کی ، اور جس نے اس کے کان اور اس کی آنکھیں بنائیں ، بڑی برکتوں والا ہے ، اللہ سب سے بہترین پیدا کرنے والا ہے ) ۔