حدیث نمبر: 1119
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ ، قال : حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قال : أَبُو عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ، وَقَالَ عُثْمَانُ ، أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قال : " نَهَانِي حِبِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ لَا أَقُولُ نَهَى النَّاسَ نَهَانِي عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنِ الْمُعَصْفَرِ الْمُفَدَّمَةِ وَلَا أَقْرَأُ سَاجِدًا وَلَا رَاكِعًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں سے منع کیا ہے ، میں نہیں کہتا کہ لوگوں کو بھی منع کیا ہے ، مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے ، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے پہننے سے ، اور کُسم میں رنگے ہوئے گہرے سرخ کپڑے پہننے سے منع کیا ہے ، اور میں رکوع اور سجدے کی حالت میں قرآن نہیں پڑھتا ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب التطبيق / حدیث: 1119
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 1042، (تحفة الأشراف: 10194) (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´سجدہ میں قرآن پڑھنے سے ممانعت کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں سے منع کیا ہے، میں نہیں کہتا کہ لوگوں کو بھی منع کیا ہے، مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے پہننے سے، اور کُسم میں رنگے ہوئے گہرے سرخ کپڑے پہننے سے منع کیا ہے، اور میں رکوع اور سجدے کی حالت میں قرآن نہیں پڑھتا۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1119]
1119۔ اردو حاشیہ: فوائد کے لیے دیکھیے حدیث نمبر: 1041، 1042، 1043۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1119 سے ماخوذ ہے۔