سنن نسائي
باب سجود القرآن— ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان
بَابُ : قِرَاءَةِ بَعْضِ السُّورَةِ باب: سورت کا کچھ حصہ پڑھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قال : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدِيثًا رَفَعَهُ إِلَى ابْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ ، قال : " حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَصَلَّى فِي قُبُلِ الْكَعْبَةِ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَافْتَتَحَ بِسُورَةِ الْمُؤْمِنِينَ فَلَمَّا جَاءَ ذِكْرُ مُوسَى أَوْ عِيسَى عَلَيْهِمَا السَّلَام أَخَذَتْهُ سَعْلَةٌ فَرَكَعَ " .
´عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، تو آپ نے کعبہ کے سامنے نماز پڑھی ، اپنے جوتے اتار کر انہیں اپنی بائیں طرف رکھا ، اور سورۃ مومنون سے قرأت شروع کی ، جب موسیٰ یا عیسیٰ علیہما السلام کا ذکر آیا ۱؎ تو آپ کو کھانسی آ گئی ، تو آپ رکوع میں چلے گئے ۔
حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ نے کعبہ کے سامنے نماز پڑھی، اپنے جوتے اتار کر بائیں طرف رکھے (نماز میں) اور آپ ﷺ نے سورہ مؤمنون شروع کی، جب موسیٰ یا عیسیٰ علیہما السلام کا ذکر آیا تو آپ ﷺ کو کھانسی آنے لگی، چنانچہ آپ ﷺ نے رکوع کر دیا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے کعبہ کے سامنے نماز پڑھی، اپنے جوتے اتار کر انہیں اپنی بائیں طرف رکھا، اور سورۃ مومنون سے قرأت شروع کی، جب موسیٰ یا عیسیٰ علیہما السلام کا ذکر آیا ۱؎ تو آپ کو کھانسی آ گئی، تو آپ رکوع میں چلے گئے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1008]
➋ جب نماز میں کوئی عارضہ لاحق ہو جائے تو نماز کو مختصر کر لینا چاہیے۔
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح (مکہ) کے دن نماز پڑھی، تو آپ نے اپنے جوتوں کو اپنے بائیں جانب رکھا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 777]
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے اپنے جوتے بائیں طرف رکھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1431]
فوائد و مسائل:
(1)
جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔
اور جوتے اُتار کر پڑھنا بھی۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، حدیث: 1038)
(2)
جوتے اُتار کرنماز پڑھیں۔
تو انھیں بایئں طرف رکھیں۔
اس سے ثابت ہوا کہ نماز میں دوران قرٱت کوئی عارضہ پیش آ جائے تو سورۃ مکمل پڑھے بغیر رکوع کیا جا سکتا ہے۔