کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: دو آدمی ایک کو چھوڑ کر کانا پھوسی اور سرگو شی نہ کریں
حدیث نمبر: 1817
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ الَّتِي بِالسُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ الرَّجُلِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَجُلًا آخَرَ حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فَقَالَ لِي وَلِلرَّجُلِ الَّذِي دَعَاهُ : اسْتَأْخِرَا شَيْئًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے (کہتے ہیں کہ): میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما خالد بن عقبہ کے گھر کے پاس تھے جو بازار میں تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کان میں کچھ کہنا چاہا، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سوائے میرے اور اس شخص کے جو کان میں کہنے کو آیا تھا اور کوئی نہ تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اور شخص کو بلایا، اب ہم چار آدمی ہو گئے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ کو اور چوتھے شخص کو کہا: ذرا ہٹ جاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”دو آدمی ایک کو اکیلا چھوڑ کر کانا پھوسی اور سرگوشی نہ کریں، اس سے تیسرے آدمی کو رنج ہوتا ہے۔“
حدیث نمبر: 1818
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا كَانَ ثَلَاثَةٌ فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی ہوں تو دو مل کر کانا پھوسی اور سرگوشی نہ کریں، تیسرے کو چھوڑ کر۔“