حدیث نمبر: 1790
حَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ وَهُوَ يُرِيدُ السَّفَرَ، يَقُولُ : " بِاسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ ازْوِ لَنَا الْأَرْضَ وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَمِنْ كَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَمِنْ سُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ "
علامہ وحید الزماں
امام مالک کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنا پاؤں رکاب میں رکھتے سفر کے قصد سے تو فرماتے: ”اللہ کے نام سے سفر کرتا ہوں، اے پروردگار! تو رفیق ہے سفر میں، اور خلیفہ ہے میرے اہل و عیال میں۔ اے پروردگار! نزدیک کر دے ہم کو زمین جہاں ہم جاتے ہیں، اور آسان کر ہم پر سفر۔ اے پروردگار! پناہ مانگتا ہوں میں تجھ سے سفر کی تکلیف سے، اور برے لو ٹنے اور برے حال سے اہل اور مال کے۔“
حدیث نمبر: 1791
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ الثِّقَةِ عِنْدَهُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَلْيَقُلْ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، فَإِنَّهُ لَنْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ "
علامہ وحید الزماں
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی منزل میں اترے اور کہے کہ پناہ مانگتا ہوں میں اللہ جل جلالہُ کے پورے کلمات سے (یعنی اس کی صفاتِ کاملہ یا اس کے الفاظ سے) ہر مخلوق کے شر سے، تو اس کو کسی چیز سے نقصان نہ ہوگا کوچ کے وقت تک۔“