حدیث نمبر: 1747
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جس نے چوسر کھیلا (یا شطرنج) تو اس نے نا فرمانی کی اللہ کی اور اس کے رسول کی۔“
حدیث نمبر: 1748
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ بَلَغَهَا : أَنَّ أَهْلَ بَيْتٍ فِي دَارِهَا كَانُوا سُكَّانًا فِيهَا وَعِنْدَهُمْ نَرْدٌ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِمْ : " لَئِنْ لَمْ تُخْرِجُوهَا لَأُخْرِجَنَّكُمْ مِنْ دَارِي "، وَأَنْكَرَتْ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ
علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے گھر میں کچھ لوگ رہا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا ان کے پاس شطرنج (یا چوسر) ہے، تو کہلا بھیجا کہ شطرنج کو تم دور کر دو میرے گھر سے، نہیں تو میں تم کو اپنے گھر سے نکال دوں گا، اور برا جانا اس کو۔
حدیث نمبر: 1749
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ " إِذَا وَجَدَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِهِ يَلْعَبُ بِالنَّرْدِ ضَرَبَهُ وَكَسَرَهَا " .
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنے گھر والوں میں سے کسی کو شطرنج (یا چوسر) کھیلتے دیکھتے تو اس کو مارتے اور شطرنج کو توڑ ڈالتے۔
حدیث نمبر: 1749B1
قَالَ يَحْيَى : وَسَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ : لَا خَيْرَ فِي الشَّطْرَنْجِ وَكَرِهَهَا، وَسَمِعْتُهُ يَكْرَهُ اللَّعِبَ بِهَا وَبِغَيْرِهَا مِنَ الْبَاطِلِ، وَيَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ : فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلا الضَّلالُ سورة يونس آية 32
علامہ وحید الزماں
کہا یحییٰ نے: سنا میں نے امام مالک رحمہ اللہ سے: شطرنج کھیلنا بہتر نہیں ہے، نہ اس میں کوئی فائدہ و بھلائی ہے، اور مکروہ جانتے تھے اس کو۔ اور سنا میں نے امام مالک رحمہ اللہ سے: کہتے تھے: شطرنج کھیلنا اور لغو بیہودہ کھیل سب مکروہ ہیں، اور پڑھتے تھے اس آیت کو «﴿فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ﴾ [يونس : 32]» ”پس کیا ہے بعد حق کے سوائے گمراہی کے۔“