حدیث نمبر: 1540Q12
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جب غلام قصداً یا خطاء سے مارا جائے، پھر اس کا مولیٰ ایک ایک گواہ لے کر آئے، تو وہ اپنے گواہ کے ساتھ ایک قسم کھائے، بعد اس کے اپنے غلام کی قیمت لے لے، غلام میں قسامت نہیں ہے، نہ عمد میں نہ خطاء میں، اور میں نے کسی اہلِ علم سے نہیں سنا۔
حدیث نمبر: 1540Q13
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر غلام عمداً یا خطاءً مارا گیا تو اس کے مولیٰ پر نہ قسامت ہے نہ قسم ہے، اور مولیٰ کو قیمت کا اس وقت استحقاق ہوگا جب کہ وہ گواہ عادل لائے، دو یا ایک لائے اور ایک قسم کھائے، میں نے یہ اچھا سنا۔